پاکستان، چمن میں زلزلہ، 3 بچے جاں بحق
Apr ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں تین اعشاریہ چھےشدت کے آنے والے زلزلے میں جانی اور مالی نقصان کی خبریں موصول ہو رہی ہیں
سحرو نیوز/ پاکستان: پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، گزشتہ رات دیر گئے آنے والے زلزلے میں چمن شہر میں کئی گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرگئیں جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ امدادی کارکنوں نے اعلان کیا ہے کہ پانچ افراد اس زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، زلزلے کا مرکز چمن شہر کے تیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع خواجہ عمران پہاڑیوں میں قرار دیا گیا ہے۔ اکیس مارچ کو بھی چھے اعشاریہ آٹھ ریکٹر اسکیل پر آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جسے پاکستان کے متعدد شہروں میں بھی محسوس کیا گیا، دس پاکستانی شہری جاں بق اور ایک سو تیس زخمی ہوئے تھے۔