Apr ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں صوبہ پنجاب میں الیکشن کا نظام الاوقات جاری کردیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے الیکشن کے جاری کردہ نظام الاوقات کے مطابق صوبہ پنجاب میں انتخابات چودہ مئی کو ہوں گے جس کے لیے دس اپریل تک کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ جس فیصلے کو سپریم کورٹ کے ججز کی اکثریت نہیں مان رہی، قوم کو کہا جا رہا ہے وہ فیصلہ مانا جائے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکم عدولی کے خطرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو عدالتِ عظمیٰ کے حکم کے باوجود انتخاب نہ کروانے کے خطرے سے آگاہ کروں گا۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے التوا سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے صوبے میں چودہ مئی کو رائے شماری کروانے کا حکم دیا تھا۔

ٹیگس