Apr ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  •  قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرائے جانے کی قرار داد پاس

پاکستانی سینیٹ نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرائے جانے کی قرار داد پاس کردی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق سبھی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرانے کی قرار داد سینیٹر طاہر بزنجو نے پیش کی۔
انھوں نے قرار داد پیش کرنے کے بعد کہا کہ معاشی استحکام کے لئے سیاسی استحکام ضروری ہے اور آئین کے تحت ملک کی تمام اسمبلیوں کے انتخابات نگراں سیٹ اپ میں اکٹھے ہونے چاہئیں۔ 
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں پہلے انتخابات کا نتیجہ عام انتخابات کو متاثر کرے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے وفاق میں چھوٹے صوبوں کا کردار بھی متاثر ہوگا۔ 
قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرائے جائیں ۔ 
قرار داد پیش کرتے وقت سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا کہ اس تعلق سے سیاسی رہنماؤں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جتنی جلد ممکن ہو، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنا چاہئے۔

ٹیگس