Apr ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
  • مچھ سے لاہور جانے والی ٹرین آئی ای ڈی دھماکے سے بال بال بچ گئی

مچھ سے لاہور جانے والی جعفر ایکسپریس ریلوے ٹریک کے کنارے لگائی گئی آئی ای ڈی کے بم دھماکے سے اس وقت بچ گئی جب دھماکہ ٹرین کے گزر جانے کے بعد ہوا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کو باقی تین صوبوں سے ملانے والے ریلوے ٹریک پر نصب آئی ای ڈی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کی بعد پھٹ گئی جس سے ٹرین اور اس میں سوار مسافر ایک بڑے دہشت گردی کے حملے سے بال بال بچ گئے۔

اس حادثہ کے متعلق پاکستانی میڈیا کی دی گئی تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس مچھ ریلوے اسٹیشن سے لاہور کےلئے روانہ تھی جب ضلع بولان کے مشخیل ریلوے اسٹین کے کنارے نصب بم ٹرین کے گزر جانے کے بعد پھٹ گیا۔ پولیس کے مطابق یہ ایک آئی ای ڈی دھماکہ تھا جسے نامعلوم افراد نے نصب کیا تھا جو ٹرین کے گزرنے کے دوران نہ پھٹ سکا جب کہ ٹریک کا ایک حصہ اس سے خراب ہو گیا ہے اور ٹرین کو سیکورٹی کلیئرنس کے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام نے انجینئر اور دوسرا عملہ متاثرہ جگہ کی تعمیر کے لئے روانہ کر دیا ہے۔

ٹیگس