عمران خان اور بشری بی بی کا پہلا نکاح غیر شرعی اورغیر قانونی تھا: مفتی محمد سعید
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بشری بی بی سے عدت کے اندر نکاح کرنے کے مقدمے میں، نکاح خوان نے عدالت میں اپنا بیان قلمبند کروادیا
سحر نیوز/ پاکستان: نکاح خوان مفتی محمد سعید نے اسلام آباد کی عدالت میں بیان دیا کہ انھوں نے یکم جنوری دو ہزار اٹھارہ کو عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح پڑھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر انھوں نے بشری بی بی کے ساتھ ان کا نکاح دوبارہ فروری میں پڑھا ۔ مفتی محمد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انہیں بتایا کہ پہلا نکاح عدت کے اندر ہوا تھا ۔ نکاح خوان نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے یکم جنوری کو عدت کے اندر نکاح کی وجہ یہ بتائی کہ پیش گوئی کی گئی تھی کہ اگر وہ دو ہزار اٹھارہ کے پہلے دن بشری بی بی سے نکاح کرلیں تو وزیراعظم بن جائیں گے ۔
مفتی محمد سعید نے کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی کا پہلا نکاح غیر شرعی اور غیر قانونی تھا ۔