Apr ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • عمران خان کا اپنے سیاسی مخالفین پر سنگین الزام، مجھے قید نہیں ختم کرنا چاہتے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہارنے کے خوف سے ڈرے ہوئے لوگ مجھے ختم کرنا چاہتے ہیں

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کےموقع پر کہا کہ اطلاع ہے کہ عید کے موقع پر زمان پارک میں دوبارہ آپریشن ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ہارنے سے خوفزدہ لوگ مجھے قید نہیں بلکہ ختم کرنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آخری بار آپ نے آپریشن روکا تھا لیکن پولیس نے گھر میں توڑ پھوڑ کی تھی مجھے اطلاع ملی ہے کہ عید پرزمان پارک میں دوبارہ آپریشن ہوگا اور مجھے خوف ہے کہ وہاں خون بہے گا۔
عمران خان نے عدالت سے پولیس آپریشن روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن ہارنے سے ڈرے ہوئے ہیں یہ مجھے صرف جیل نہیں ڈالنا چاہ رہے ہیں بلکہ مجھے ختم کرنا چاہتے ہیں ۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی خود پر درج مقدمات کے اندراج کے خلاف درخواست فل بنچ کو ارسال کردی گئی ہے۔

ٹیگس