Apr ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستانی ناظم الامور کی افغانستان واپسی

پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور طالبان کی درخواست پر کابل واپس جانے والے ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: با خبر ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی ناظم الامور عبیدالرحمان نظامانی جو سفارت خانے پر حملے کے بعد کابل سے واپس اسلام آباد چلے گئے تھے عنقریب افغانستان واپس پہنچ جائیں گے۔
گزشتہ روز پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی ۔ کہا جارہا ہے کہ امیر خان متقی نے پاکستانی وزیر خارجہ سے ناظم الامور کو دوبارہ کابل بھیجنے کی درخواست تھی۔
واضح رہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی ۔ اس حملے میں پاکستانی سفارت خانے کا ایک محافظ جاں بحق ہوا تھا۔
البتہ ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں کا معاملہ بھی پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان تعلقات کو متاثر کر رہا ہے۔ پاکستان کئی بار کہہ چکا ہے کہ ٹی ٹی پی کے عناصر افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردانہ حملے اور منصوبہ بندی کرتے آرہے ہیں مگر طالبان نے ہمیشہ اس کی تردید کی ہے۔ 

ٹیگس