May ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • ایرانی ٹرکوں کو نشانہ بنانے والا دہشت گرد، پاکستان میں ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایرانی ٹرکوں پر حملے کرنے والا دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ محمد عصا المشہور ملا ابراہیم نام کا دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں سے اختلافات اور مسلحانہ جھڑپوں میں مارا گیا ہے۔  پاکستان کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ علیحدگی پسند گروہوں سے وابستہ یہ دہشت گرد، پاکستان کے سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے، صوبہ بلوچستان کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کرنے اور ایران سے پاکستان تجارتی مال منتقل کرنے والی ٹرکوں کو نشانہ بنانے میں ملوث رہ چکا تھا۔  حکومت پاکستان نے محمد عصا نام کے اس دہشت گرد کے زندہ یا مردہ کے لئے چالیس لاکھ پاکستانی روپیہ کی انعامی رقم مقرر کر رکھی تھی۔ 

ٹیگس