May ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • عمران خان کو شامل تفتیس ہونے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ جب بھی تفتیشی حکام کو ضرورت ہو عمران خان ان کے سامنے پیش ہوں ۔ عدالت نے وضاحت کی ہے کہ اگر عمران خان تفتیش میں رکاوٹ ڈالیں تو نیب ان کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست کرسکتا ہے۔

دوسری طرف اسلام آباد کی ضلع اور سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشری بی بی کے غیر شرعی نکاح کے کیس کو ناقابل سماعت قرار دے دیا ہے ۔ اسلام آباد کے ضلع اورسیشن عدالت کے جج نے کہا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق بشری بی بی کی عدت میں نکاح لاہور میں ہوا تھا ، اس لئے یہ کیس اسلام آباد عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

ٹیگس