شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کے معاملے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی پاکستان پر نکتہ چینی
May ۱۹, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان میں شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کو بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سحر نیوز/پاکستان: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان کی جانب سے عام شہریوں پر مقدمہ چلانے کے لیے فوجی عدالتوں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
ایک ٹویٹ میں، انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے کہا کہ موجودہ فوجداری قوانین میں توڑ پھوڑ اور عوامی املاک کو تباہ کرنے جیسے جرائم پر مقدمہ چلانے کی دفعات موجود ہیں۔
ٹویٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ طرز عمل پاکستان کے آئین کی طرف سے ضمانت یافتہ منصفانہ ٹرائل کے حق کو نقصان پہنچاتا ہے اور اس کا جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔