May ۲۶, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • شرپسندوں کے ہاتھوں آپسی تعلقات کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: بلاول بھٹو زرداری

ایران و پاکستان شرپسندوں کو آپسی تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، یہ بات پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہی۔

سحر نیوز/پاکستان: وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے ایران کی ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کی جس میں انہوں نے پاکستان کے ساتھ ملے سرحدی علاقے سراوان میں ایران کے بارڈر سکیورٹی فورسز کے جوانوں پر ہوئے حالیہ دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے تہران و اسلام آباد کے آپسی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور کہا یہ دونوں ممالک شرپسندوں اور تخریبی اقدامات کرنے والے عناصر کے ہاتھوں آپسی تعلقات کو متأثر کرنے کی قطعاً اجازت نہیں دیں گے۔

بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں پاکستانی سینیٹ کی خارجہ روابط کمیٹی کے اجلاس کی سائڈ لائن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی سرحد کے قریب ایرانی فوجیوں پر ہوئے حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے بعض اوقات ہم ایک دوسرے کی سرحد پر اس قسم کے واقعات کا مشاہدہ کرتے ہیں مگر ایران و پاکستان نے اس بات کے پابند ہیں کہ وہ کبھی بھی شرپسند عناصر کو شیطانی منصوبوں کو کبھی عملی جامہ پہنانے نہیں دیں گے۔

وزیر خارجہ پاکستان نے گزشتہ ایک برس کے دوران تہران و اسلام آباد کے فروغ پاتے روابط پر اطمینان کا اظہار اور حال ہی میں دونوں ممالک کے سربراہوں کی سرحد پر ہوئی ملاقات کا حوالہ دیا۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے سکیورٹی تحفظات کو آپسی قریبی تعاون کے ساتھ زیر غور لانے کے پابند ہیں۔

ٹیگس