May ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • آڈیو لیک انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل

سپریم کورٹ آف پاکستان نےآڈیو لیک انکوائری کمیشن کے قیام کا 19 مئی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیک انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

عدالت نے آڈیو لیک کمیشن کے تحریری حکم اور کارروائی پر بھی حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔

مبینہ آڈیو لیکس کی انکوائری کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کے خلاف 4 درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

سیریم کورٹ نے درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام درخواستوں میں فریقین کو نوٹسز ارسال کردیے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی نوٹس جاری کردیا جبکہ مزید سماعت 31 مئی کو ہوگی۔

ٹیگس