Jun ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • استحکام پاکستان پارٹی کا اعلان، پی ٹی آئی کے 100 سے زائد اراکین شامل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے مشن پر سرگرم سینیئر سیاستداں جہانگیر خان ترین سے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں نے ہاتھ ملا لیا۔

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کردیا، جس میں پی ٹی آئی کے 100 سے زائد سابق اراکین قومی اسمبلی و رہنما شامل ہوئے ہیں۔ علیم خان کی رہائش گاہ پر ممبران کو دیے گئے عشائیے میں جہانگیر ترین نے نئی جماعت کے نام کا اعلان کیا، پارٹی کے قیام میں علیم خان نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے 100 کے قریب سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے جہانگیر ترین کی قیادت پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئی جماعت میں شمولیت اختیار کی۔

شمولیت کرنے والوں میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی، سابق وفاقی وزیر عامر کیانی، فردوس عاشق اعوان، محمود مولوی، فیاض الحسن چوہان، مراد راس اور جے پرکاش نے شمولیت کا اعلان کیا۔ اُدھرجہانگیر ترین کی جمعے کے روز پی ٹی آئی کے سابق اراکین اور رہنماؤں کے ساتھ اہم پریس کانفرنس متوقع ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے کئی سیاستدان وہ تھے جنہوں نے 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے کے ساتھ ساتھ سیاست سے بھی ’عارضی وقفہ‘ لینے کا اعلان کیا تھا، تاہم محض چند ہفتوں بعد ہی وہ نئے سیاسی کیمپ میں باضابطہ طور پر داخل ہوگئے ہیں۔

ٹیگس