Jun ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
  • ریاض میں ایران کے سفارت خانے کا قیام ایک خوش آئند اور اہم پیش رفت ہے: زھرہ بلوچ

ترجمان وزارت خارجہ پاکستان زھرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ریاض میں ایران کے سفارت خانے کا قیام سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے سلسلے میں ایک خوش آئند اور اہم پیش رفت ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان : پاکستانی اخباروں کے مطابق، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نےنو مئی کے مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی کا بالواسطہ دفاع کرتے ہوئے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ حکومت قانون اور آئین کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتی رہے گی۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نو مئی کے واقعات کے ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اپنے قوانین اور بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل کرے گایہ ریمارکس فوج کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کو مسترد کرنے اور نو مئی کے پرتشدد مظاہروں کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے عزم کے بعد سامنے آئے- ایک سوال کے جواب میں زھرہ بلوچ نے کہا کہ ریاض میں ایران کے سفارت خانے کا قیام سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے سلسلے میں ایک خوش آئند اور اہم پیش رفت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا کہ ہمارے خیال میں دونوں جانب سے سفارتی مشن کا دوبارہ کھلنا اعتماد سازی کا ایک ٹھوس اقدام ہے، یہ نہ صرف ایران اور سعودی عرب کے درمیان مثبت تعلقات میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ خطے میں امن اور استحکام پر بھی مثبت اثرات مرتب کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ ہے کہ اس نے اپنے دوستوں اور برادر ممالک ایران اور سعودی عرب کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کی سفارتی اور پرامن کوششوں کی بھرپور حمایت کی ہے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے یہ بھی کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن ایک اہم منصوبہ ہے اور پاکستان اس کے لیے پرعزم ہے، تاہم اس کے نفاذ کے حوالے سے کچھ پیچیدگیاں ہیں-

ٹیگس