Jun ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • شہبازشریف کا عمران خان پر ملکی معیشت تباہ کرنے کا الزام

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پیدا کردہ سیاسی عدم استحکام سے معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیلاب کے بعد ریلیف اور بحالی، گـلوبل سپلائی چین میں رکاوٹوں اور جیو اسٹریٹیجک تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کے پیش نظر، نئے مالی سال کا بجٹ بنانا ایک مشکل کام تھا ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ذریعے ملک میں پیدا کئے گئے سیاسی عدم استحکام نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

شہبازشریف نے کہا کہ تازہ بجٹ ملکی معیشت کو درپیش چیلنجوں اور بحرانوں سے نمٹنے کا آغاز ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ اتحادی حکومت نے بجٹ بنانے کے لئے ایسے شعبوں کو ترجیح دی کہ جن کے ذریعے اقتصادی ترقی تیز ہو، سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہو اور ملک کی معیشت کو خود کفیل بنایا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو اصلاحات کی اشد ضرورت ہے اور معاشی ترقی کا، براہ راست سیاسی استحکام سے تعلق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرطوں کو تسلیم کرلیا ہے اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے زبانی طور پر وعدہ کرلیا ہے اب کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

ٹیگس