ایران و پاکستان کے تعلقات کا فروغ پوری قوت کے ساتھ جاری ہے، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ سرحدی و اقتصادی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور اسلام آباد کے تعلقات پوری قوت کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے الجزیرہ ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ انھوں نے اپنے دورہ بغداد میں ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی کے بارے میں بھی گفتگو کی اور اس سلسلے میں بغداد کے کردار کی قدردانی کی۔
انھوں نے ایران اور سعودی عرب میں ایک دو سرے کے سفارت خانے کھولے جانے کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ قدم دونوں ہی اسلامی ملکوں کے مفاد میں ہونے کے ساتھ ساتھ پورے علاقے کے لئے باعث خوشی ہے اور یہ قدم علاقے کے امن و استحکام کا باعث ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ ایران اور پاکستان کے وزیر اعظم کے حالیہ سرحدی علاقے کے دورے میں اپنی موجودگی کی طرف اشارہ کیا اور تاکید کی کہ ایران اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات و تعاون کی تقویت کا عمل، بدستور جاری ہے اور پاکستان علاقے کے دیگر ملکوں منجملہ روس کے ساتھ بھی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کا سنجیدہ عزم رکھتا ہے۔انھوں نے افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اور طالبان انتظامیہ کے ساتھ مفاہمت کے بارے میں بھی کہا کہ پاکستان سمجھتا ہےکہ افغانستان کے مسائل کے حل کے لئے افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے ساتھ مفاہمت کی ضرورت ہے۔