Jun ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستان، کشمیر میں کوسٹر حادثے میں 9 افراد ہلاک

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک مسافر کوسٹر کھائی میں گرنے سے کم سے کم 9 افراد ہلاک اور 18 دیگر کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے سدھوکی میں ایک مسافر کوسٹر کھائی میں جا گری جس سے کم سے کم 9 افراد ہلاک اور 18 دیگر کے زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق رات 1 بجے پیش آنے والے اس حادثے کی وجہ ڈرائیور کی غیر قانونی تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے وقت کوسٹر میں 28 سے 30 مسافر سوار تھے۔

مقامی پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع کے بعد میر پور اور کوٹلی سے 1122 کی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ مقامی ایس ایس پی کے مطابق ڈرائیور حادثے کے مقام سے فرار کر گیا ہے جس پر قانون کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کو میر پور ضلعی ہسپتال میں علاج کی غرض سے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس