Jun ۱۴, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
  • طارق ملک (فوٹو: ڈیلی ٹائمز)
    طارق ملک (فوٹو: ڈیلی ٹائمز)

پاکستانی کے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، یاد رہے کچھ وقت پہلے نادرا کے اہلکاروں نے ایک اعلی فوجی آفیسر کا ذاتی ڈیٹا لیک کیا تھا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک کے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چئیرمین طارق ملک نے وزیراعظم شہبار شریف کو اپنا استعفی پیش کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نادرا چئیرمین نے استعفی ایسے وقت میں دیا ہے جب کئی ماہ سے ان پر آرمی چیف کی فیملی کا ڈیٹا نادرا اہلکاروں کی جانب سے لیک کرنے کے حوالے سے بہت دباؤ تھا۔

طارق ملک نے اپنے استعفی میں لکھا کہ دھڑے بندی اور سیاسی ماحول میں میرے لئے کام کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، کسی بھی پیشہ ور فرد کےلئے ایسے ماحول میں اپنی ذات اور آزادی کو برقرار رکھنا مشکل ہے، جہاں پر ہمارے ساتھ یا ان کے ساتھ والا ماحول مسلسل لوگوں کو اندر سے کمزور کرتا ہے اور جہاں پر وفاداری کو قابلیت پر فوقیت دی جاتی ہے۔

طارق ملک نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ موجودہ یا کسی ریٹائرڈ بیوروکریٹ کو نادرا کا سربراہ مت بنائیں بلکہ ایک پروفیشنل اور ٹیکنیکل فرد کو یہ ذمہ داری سونپیں۔ طارق ملک کو جون 2021 میں دوسری مرتبہ اس وقت کی پی ٹی آئی حکومت نے اس عہدے پر برقرار رکھا تھا۔

ان پر اس ڈیٹا لیک کی وجہ سے شدید دباؤ تھا جس میں نادرا اہلکاروں نے آرمی چیف کے خاندان کا خفیہ ڈیٹا لیک کیا تھا۔ پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نادرا چیئرمین پر استعفی کے لئے کوئی دباؤ نہیں تھا اور ڈیٹا لیک میں ملوث اہلکاروں کے خلاف پہلے ہی کاروائی کی جا چکی ہے۔

ٹیگس