Jun ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • تصویر ای ٹی نیوز
    تصویر ای ٹی نیوز

درہ آدم خیل میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کئے جانے والے ایک آپریشن میں تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر ظفر الیاس ظفری اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ مارا گیا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق درہ آدم خیل کوہاٹ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر سیکورٹی فورسز کے ایک انٹیلی جنس کی بنیاد پر کئے گئے آپریشن میں اپنے دو ساتھی دہشت گردوں کے ہمراہ مارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ظفری تحریک طالبان افغانستان کا بھی فعال رکن تھا اور وہ پاکستان کے اندر 26 گرنیڈ حملوں میں مطلوب تھا، یہ دہشت گرد افغانستان میں مقیم تھا اور 22 مئی کو پشاور منتقل ہوا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ظفری نامی دہشت گرد سیکورٹی فورسز، کوئلہ نکالنے والے کاکنوں، تاجروں اور بااثر افراد پر حملوں، اغوا برای تاوان کی وارداتوں میں کافے عرصے سے مطلوب تھا۔

ظفری درہ آدم خیل کے حسن خان، ننگر ہار افغانستان کے انس الیاس اور دوسرے دہشت گردوں کے ہمراہ آپریشن کے دوران مارا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ 2019 سے 2021 تک تحریک طالبان افغانستان کا بھی حصہ رہا۔

ٹیگس