Jun ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran

ایران اور پاکستان کی خصوصی سیکورٹی کمیٹی کا دسواں اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اس دو روزہ اجلاس میں دونوں ملکوں کے حکام باہمی سیکورٹی مسائل کے بارے میں بات چیت کریں گے۔
اس اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے نائب وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایران کا ایک وفد اسلام آباد گیا ہے اور اس نے کل جمعرات کے روز پاکستان کی وزارت داخلہ کے حکام کے ساتھ کئی گھنٹے تک اہم بات چیت کی جس میں دونوں فریقوں نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے، سرحدی سیکورٹی کو مضبوط بنانے، غیرقانونی نقل و حرکت کو روکنے اور منشیات اور سامان کی اسمگلنگ کو روکنے کے سلسلے میں تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
دونوں ملکوں کے سیکورٹی حکام نے سرحدی علاقوں میں تجارتی تعاون کو فروغ دینے اور دونوں ملکوں کے سرحدی صوبوں کے درمیان سیکورٹی تعاون کو بڑھانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ پاکستانی زائرین کے ایران کے سفر اور عراق میں واقع مقدس مقامات اور روضوں کی زیارت اور سفر کے امور کا بھی دونوں ملکوں کے حکام نے جائزہ لیا۔
آج جمعہ کے روز ایران اور پاکستان کے سیکورٹی حکام دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور سرحدی سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کئی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

ٹیگس