Jun ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran

چین کے وزیراعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے گفتگو میں کہا ہے کہ بیجنگ، اسلام آباد کے ساتھ اپنی ہمہ جہتی اسٹریٹیجک شراکت کی توسیع کے لئے آمادہ ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: شین ہوا ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لی چیانگ نے پیرس اجلاس کے موقع پر شہباز شریف سے گفتگو میں کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اسٹریٹیجک تعاون خاص طور سے سی پیک تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم رکھتا ہے۔
چینی وزیراعظم نے کہا کہ بیجنگ اور اسلام آباد کے ہمیشہ گہرے تعلقات رہے ہیں اور چین، پاکستان کے قومی اقتدار اعلی، آزادی اور ارضی سالمیت کے تحفظ کی ہمیشہ حمایت کرتا رہے گا۔
انھوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ پاکستان اندرون ملک دہشتگردی کی ٹھوس طریقے سے سرکوبی اور پاکستان میں چینی کمپنیوں، اداروں اور چینی ماہرین کی سیکورٹی کو یقینی بنائے گا۔
اس ملاقات میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بیجنگ اور اسلام آباد کی دوستی کو آہنی صفت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، واحد چین کے اصول کی پالیسی پر گامزن رہا ہے اور وہ چین کے قومی اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی پر زور حمایت جاری رکھے گا۔

ٹیگس