Jun ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • روس سے خام تیل کا دوسرا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

روس سے خام تیل لے کر آنے والا دوسرا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق روس سے 56  ہزار ٹن خام تیل لے کر آنے والا  بحری جہاز  کلائیڈ نوبل برتھ پر لنگرانداز ہوگیا ہے۔

بندرگاہ کے ذرائع کے مطابق  روسی جہاز کی آئل پیئر نمبر 3 پر برتھنگ کر دی گئی ہےاوراس سے خام تیل کی ترسیل آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شروع کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ روس سے پہلا بحری جہاز 45 ہزار ٹن خام تیل لے کر 11 جون کو کراچی بندرگاہ پہنچا تھا۔

ٹیگس