Jun ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

پاکستان میں اس بار عیدالاضحیٰ بھی دو روز منائی جا رہی ہے۔

سحر نیوز/پاکستان: پاکستان بھر میں بوہری برادری بھی آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ کراچی کے علاقے صدر اور اطراف میں رہائش پذیر بوہری افراد نے نمازِ عید طاہری مسجد میں ادا کی۔

دوسری جانب پشاور اور بعض قبائلی اضلاع میں افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش منا رہے ہیں۔ پشاور کے علاقے ریگی اوتاج آباد میں افغان مہاجرین نے نمازِ عید ادا کی اور سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیج فارس کی دیگر ریاستوں میں بھی عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے۔

ایران، پاکستان اور ہندوستان سمیت کئی ممالک میں کل 29 جون کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

ٹیگس