Jul ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سرچ آپریشن کے دوران 3 شر پسند ہلاک

کارروائی کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن کا دائرہ بڑھا دیا گیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رانا زئی میں سرچ آپریشن کے دوران شر پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں 3 شر پسند ہلاک ہو گئے۔

اس حملے کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جاری رہا اور مقابلے میں 3 شر پسند ہلاک ہو گئے.

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن کا دائرہ بڑھا دیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ضلع شیرانی ک علاقے دانہ سر میں واقع چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا۔

ٹیگس