اسلام آباد میں طوفانی بارش، دیوار گرنے سے 11 افراد کی موت
Jul ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
اسلام آباد میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے ایک عمارت کی دیوار گرنے کے نتیجے میں 11 افراد کی موت واقع ہوگئ جبکہ 6 دیگر زخمی ہوگئے
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے ایک عمارت کی دیوار گرنے سے 11 افراد موت کی نیند سوگئے اور 6 دیگر زخمی ہوئے ہيں۔ دیوار گرنے کا یہ واقعہ نون پولیس اسٹیشن کی حدود میں بتایا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق حادثے کے مقام پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور ہلاک شدہ افراد کی لاشوں کو ملبے کے ڈھیر سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں زیادہ تر افراد مزدور تھے جب کہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کے نتیجے میں پمز ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔