Jul ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیراعظم کی پی ٹی آئی چیرمین عمران خان پر کڑی نکتہ چینی

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ گزشتہ 15، 16 ماہ کے قلیل عرصے میں ہمیں تاریخ کے مشکل ترین چیلنجز ملے۔

سحر نیوز/ پاکستان: ڈیرہ اسمعٰیل خان میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 15، 16 ماہ کے قلیل عرصے میں ہمیں تاریخ کے مشکل ترین چیلنجز ملے،11 اپریل 2022 کو جب میں نے اقتدار سنبھالا تو مجھے احساس تھا کہ حالات بہت مشکل ہیں لیکن اس کا اندازہ نہں تھا کہ حالات حد درجہ تباہ کن ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا، سیاست چمکانے کےلیے ریاست کو قربان کرنے کو ترجیح دی، ہماری حکومت نے فیصلہ کیا کہ سیاست قربان کرکے ریاست بچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہوتا تو میرے ماتھے اور قبر پر تاقیامت کالا دھبہ لگ جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب اقتدار سنبھالا تو تاریخ کا بدترین سیلاب آیا جس کی بحالی کے لیے ہم نے 100 ارب روپے خرچ کیے لیکن سیلاب زدگان کا حق ہم آج بھی ادا نہ کر سکے، اس کی وجہ وسائل کی شدید قلت ہے۔

ٹیگس