باجوڑ خودکش دھماکے کی طالبان نے کی مذمت
Jul ۳۱, ۲۰۲۳ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
افغان عبوری حکومت نے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی- ف) کے ورکرز کنونشن کے دوران ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خودکش دھماکے سے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے حملوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ کل باجوڑ میں جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے سے 44 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے زخمیوں میں کئی افراد کی حالت نازک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کے خدشہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔