یونیورسٹی آف بلوچستان تاحکم ثانی بند کردی گئی
Aug ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
کوئٹہ میں واقع بلوچستان یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں سے یونیورسٹی بند کر دی گئی ہے اور بوائز ہاسٹل خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی میں دو طلباء تنظیموں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں 8 افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے فسادات کو پھیلنے سے روکنے کےلئے پولیس کی مدد طلب کر لی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے یونیورسٹی کیمپس میں پہنچ کر فسادات پر قابو پانے کے بعد زخمیوں کو علاج کی غرض سے سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے غیرمعینہ مدت کےلئے یونیورسٹی میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے جب کہ بوائز ہاسٹل کو خالی کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔