جماعت اسلامی کے امیر پر حملے میں ملوث تین دہشت گرد سی ڈی آپریش میں ہلاک
Aug ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق پر ہوئے خودکش حملے میں ملوث تین دہشت گردوں کے ژوب میں پاک افغان سرحد کے پاس سی ٹی ڈی کاروائی میں مارے جانے کی خبر ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے میں آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
یہ تینوں دہشت گرد جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق پر خودکش حملے میں ملوث تھے۔
رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس کی بنیاد پر کئے گئے اس آپریشن میں سی ٹی ڈی نے پاک افغان سرحد کے پاس ایک مکان کا گھیرا کرلیا درایں اثنا مکان میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ میں تینوں دہشت گرد مارے گئے جب کہ سی ٹی ڈی کے دو اہلکار بھی اس کاروائی میں زخمی ہوگئے۔