شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا
Aug ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۸ Asia/Tehran
شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کئے گئے ایک آپریشن میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس کی بنیاد پر کئے گئے ایک فوجی آپریشن میں دو دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا محاصرہ کیا جس سے جھڑپ شروع ہوئی اور دونوں دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد ہوا۔
یاد رہے پاکستانی سیکورٹی فورسز، دہشت گردی کے عفریت سے مقابلہ کےلئے مسلسل کئی سال سے کارروائی کر رہی ہیں۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کنفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال 2023ء کے پہلے چھ مہینے میں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جس سے 389 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔