Sep ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خلاف ہمارے پختہ عزم کو کمزور نہيں کیا جاسکتا: انوارالحق کاکڑ

پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارا لحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے پختہ عزم کو کمزور نہيں کیا جاسکتا۔

سحر نیوز/ پاکستان: اپنے ایک بیان میں پاکستان کے نگراں وزیراعظم نے چترال واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ڈٹے ہوئے ہيں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہے

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی فوج کا شکریہ ادا کرتے ہيں جس نے چترال میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب فوجی چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا اور دہشت گردومں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا

پاکستان کے نگراں وزیرا‏عظم نے اس حملے میں اپنے چار فوجی جوانوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ہماری قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے

واضح رہے کہ آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں نے ضلع چترال کے علاقے میں دو فوجی چوکیوں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں چار پاکستانی فوجی مارے گئے جبکہ جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گيا تھا فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی تلاشی کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے -

پاکستانی فوج نے الزام لگایا کہ افغانستان کے صوبوں کنڑ اور نورستان میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی اور افغانستان کی عبوری حکومت کو اس سے آگاہ کردیا گیا۔

ٹیگس