پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے 6 فٹبال کھلاڑیوں کا اغوا
بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی جانی بیر سے فٹبال کے 6 کھلاڑیوں کو اغوا کر لیا گیا ہے جو آل پاکستان چیف منسٹرز گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کےلئے جا رہے تھے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ڈیرہ بگٹی سے سبی جانے والے فٹبال کے 6 کھلاڑیوں کو اغوا کر لیا جو آل پاکستان چیف منسٹرز گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کےلئے جا رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے کچھی کانال ڈیرہ بگٹی کے علاقے جانی بیر کے قریب فٹبال کھلاڑیوں کو لے جانی والی گاڑی کو روکا اور اسلحہ کے زور پر انہیں اغوا کرکے لے گئے۔
بلوچستان کے ہوم منسٹر میر زبیر احمد جمالی نے کہا ہے کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز بھیج دی گئی ہیں جو فٹبال کھلاڑیوں کی بازیابی کےلئے سرچ آپریشن انجام دے رہی ہیں۔
بلوچستان کے نگران صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی بازیابی کےلئے آپریشن کی منصوبہ بندی کی جاچکی ہے۔