Sep ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں: پاکستان میں ایران کے سفیر کا بیان

پاکستان میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات کی نوعیت، دو جسم اور یک جان جیسی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مین ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے عوام میں بہت ساری چیزیں مشترک ہیں اور دونوں اقوام کی مشترکہ تہذیب، زبان کی جڑیں، اعتقادات اور ثقافت ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری تاریخ میں ایران اور پاکستان کے تعلقات دوستانہ رہے ہیں اور اب دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور کمرشل تعلقات کے فروغ کی ضرورت ہے اور اس مقصد کےلئے دونوں ممالک کے سربراہان نے تمام میدانوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیگس