Sep ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • پاک افغان مذاکرات ناکام،  طورخم چھٹے روز بھی بند

طورخم بارڈر دوبارہ کھولنے کے حوالے پاکستانی اور افغان بارڈر سیکورٹی حکام کے مذاکرات ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں اور یہ بارڈر ابھی تک بدستور بند ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی  کے مطابق چھے ستمبر کو دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جس کے بعد طورخم بارڈر کو بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان پہلی بار ملاقات ہوئی تھی اور دونوں فریقوں کے درمیان پہلی بار ملاقات ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق، ملاقات میں بارڈر سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغان فریق نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی بارڈر فورسز نے چھے ستمبر کو اس وقت فائرنگ کی جب وہ ایک نئی سیکیورٹی چیک پوسٹ بنانے اور پرانی چوکی کو دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پاکستانی وفد نے واضح کیا کہ انہیں کسی پرانی پوسٹ یا سیکیورٹی اسٹرکچر کی ازسرنو تعمیر پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ماضی کے معاہدوں کے تحت سرحد کے سو میٹر کے دائرے میں کسی بھی نئی تعمیرات کے بارے میں افغان حکام پاکستان کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں۔
افغان حکام نے اصرار کیا کہ بارڈر کو دوبارہ کھولنے کا فوری فیصلہ کیا جائے لیکن پاکستانی وفد نے کہا کہ اس بارے میں اعلی حکام سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ گزشتہ چھے روز سے بند ہے جس سے تجارت اور پیدل چلنے والوں کی نقل و حمل، تعطل کا شکار ہوچکی ہے۔

ٹیگس