عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع
Sep ۱۳, ۲۰۲۳ ۲۱:۲۲ Asia/Tehran
سائفر کیس ميں پی ٹی آئي چیئرمین عمران خان اور وائس چیئر میں شاہ محمود قریشی کے جوڈیشیل ریمانڈ میں چھبیس ستمبر تک کے لئے توسیع کردی گئی ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئي چیئرمین عمران خان کے خلاف آفیشیل سیکریٹ ایکٹ کے تحت درج سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں اوراسی ایکٹ کے تحت شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمے کی سماعت جوڈیشیل کمپلیکس اسلام آباد میں کی ۔
عدالت نے دونوں پی ٹی آئي رہنماؤں کی جوڈیشیل ریمانڈ میں چھبیس ستمبر تک توسیع کردی۔
آفیشیل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی جانے والی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے پی ٹی آئي چیئر مین کے خلاف مقدمے کی اٹک جیل میں ان کیمرا سماعت کی۔