پاکستان کے علاقے مستونگ میں دھماکہ، پی ڈی ایم کے ترجمان سمیت 11 زخمی (ویڈیو)
Sep ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پی ڈی ایم کے ترجمان سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مستونگ میں یہ دھماکہ سڑک کے کنارے گاڑی کے قریب ہوا۔
دھماکے میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کر ترجمان ، جمیعت علمائے اسلام ایف کے رہنما حافظ حمداللہ سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے ۔جے یو آئی ایف کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق حافظ حمداللہ معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اس دھماکے میں حافظ حمداللہ کے دو ساتھی بھی زخمی ہوئے ہیں۔پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
صوبہ بلوچستان کے نگراں وزیر اعلا علی مردان ڈومکی سمیت پاکستان کے مختلف سیاستدانوں نے مستونگ دھماکے کی مذمت کی ہے۔