اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ملکی مفاد میں فیصلہ ہوگا، پاکستانی وزیر خارجہ
Sep ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
پاکستان نے اسرائیل سے تعلقات کے بارے میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں ملکی مفاد میں فیصلہ کیا جائے گا۔
سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر پاکستان، ملکی مفاد میں فیصلہ کرے گا۔پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ نے اسی کے ساتھ کہا کہ اسلام آباد اس تعلق سے فیصلے میں فلسطینی عوام کے مفادات کو بھی نظر میں رکھے گا۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ چھے سات مسلم ممالک بقول ان کے اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ریاض تل ابیب کے درمیان امن کا مطلب ، یہودیوں اور مسلم دنیا کے درمیان امن ہے۔صیہونی وزیرخارجہ نے اسی کے ساتھ سعودی عرب کے قومی دن پر اپنی حکومت کی جانب سے ریاض کو مبارکباد پیش کی ہے۔