Sep ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آج ایک بار پھر دھماکہ ہوا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے الفلاح روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق  ہونے والوں میں ڈی ایس پی مستونگ نواز گشکوری بھی شامل ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ  کے مطابق دھماکہ مدینہ مسجد کے قریب ہوا، جہاں لوگ عید میلاد النبیؐ کے جلوس میں شرکت کرنے کے لیے جمع ہو رہے تھے۔

مدینہ مسجد سے جمع ہونے کے بعد لوگ جلوس میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ  پر پہنچیں جہاں سے زخمیوں کو نواب غوث بخش اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ بھی مستونگ میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ سمیت 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ٹیگس