سائفر کیس: حساس معاملات یا دستاویزات ریکارڈ پر آنے پر ان کیمرا سماعت ہوگی: عدالت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست ضمانت کی ان کیمرا سماعت کی اپیل کے محفوظ فیصلے میں اعلان کیا ہے کہ حساس معاملات یا دستاویزات ریکارڈ پر آنے پر ان کیمرا سماعت ہوگی ۔
سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست ضمانت کی ان کیمرا سماعت کی اپیل کے محفوظ فیصلے میں اعلان کیا ہے کہ حساس معاملات یا دستاویزات ریکارڈ پر آنے پر ان کیمرا سماعت ہوگی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس درخواست پر دو روز قبل فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے بدھ کو سنایا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ حساس معاملات میں ان کیمرا سماعت ہوسکتی ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ درخواست ضمانت پر سماعت کھلی عدالت میں ہوگی لیکن دوران سماعت حساس معاملات یا دستاویزات ریکارڈ پر لائی گئيں تو سماعت ان کیمرا کردی جائے گی۔
سائفرکیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت کی ان کیمرا سماعت کی استدعا ایف آئی اے کی تھی جس پر دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔