Oct ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • پاکستان ميں نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف آج وطن واپس آئیں گے اور لاہور میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے میڈیا ذرائع کس مطابق اس حوالے سے مینار پاکستان پر جلسے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، جہاں شہباز شریف اور مریم نواز نے دورہ کرکے جلسے کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
لاہور میں نواز شریف کے استقبال کے لیے مختلف شہروں سے ٹرینوں اور بسوں میں قافلے پہنچنا شروع ہوگئے.
مینار پاکستان گراؤنڈ میں مسلم لیگ ن کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔
نواز شریف کے خطاب کےلئے مرکزی اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور سندھ سمیت دیگر علاقوں سے آنے والے کارکنوں کےلئے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگس