امریکہ اب سپر پاور نہیں رہا، حماس کے مجاہدین نے اسرائیل کو ناکوں چنے چبوا دیئے
جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام فلسطینی عوام سےاظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ میں طوفان الاقصی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے مقررین نے خطاب کیا۔
سحر نیوز/ پاکستان: جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ میں طوفان الاقصی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کو چاہئیے کہ وہ غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کی تحریک آزادی میں ہم برابر کے شریک ہیں۔
الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کو چاہئیے کہ یورپی حکمران حماس کو دہشتگرد کہتے ہیں جبکہ ہمارا کہنا ہے کہ حماس کے جوان وقت کے مجاہدین ہیں اور انہوں نے اسرائیل کو ناکوں چنے چبوا دیئے ہیں۔
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکہ اب سپر پاور اور سپر طاقت نہیں ہے اور پاکستان کے حکمرانوں کو چاہئیے کہ وہ امریکی غلامی کا طوق اپنی گردن سے اتار دیں ۔