Nov ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • عمران خان کےخلاف جیل میں سائفر مقدمے کی سماعت پر حکم امتناعی جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سائفر کیس میں جیل کے اندر مقدمے کی سماعت پر حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد ہائی میں ایک انٹرا کورٹ اپیل میں عدالت نے پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف جیل ٹرائل کو روک دینے کا حکم جاری کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپیل کی سماعت دو رکنی بینچ نے کی ۔ اس سے پہلے اسلام آباد ہائی کے سنگل بینچ نے آفیشیل سیکریٹ ایکٹ کے جج کی تعیناتی کو درست قرار دیا تھا ۔ انٹرا کورٹ اپیل میں سائفر کیس میں پی ٹی آئی رہنما کے خلاف جیل کے اندر سماعت کے ساتھ ہی آفیشیل سیکریٹ ایکٹ کے تحت عدالت کے جج کی تعیناتی کو بھی چیلنج کیا گیا تھا۔

اپیل کی سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اور جسٹس اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ سائفر کیس کی سماعت کے دوران خاندان کے چند افراد کی موجودگی کا مطلب اوپن کورٹ ٹرائل نہیں ہوسکتا ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ جس طرح اس کیس میں فرد جرم عائد کی گئی ہے وہ بھی اوپن کورٹ ٹرائل کے منافی ہے۔ عدالت نے اسی کے ساتھ سا‏ئفر کیس کی جیل کے اندر سماعت روک دینے کا حکم جاری کردیا۔

ٹیگس