Nov ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • چمن میں جاری دھرنا پاکستان مخالف پلیٹ فارم میں بدل رہا ہے: جان اچکزئی

پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں جاری دھرنے کو بلوچستان کی حکومت نے پاکستان مخالف پلیٹ فارم قرار دے دیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں تاجروں کا دھرنا گزشتہ چند روز سے جاری ہے۔ تاجروں اور مزدوروں کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر آمد ورفت کے لئے پاسپورٹ اور ویزا لازمی قرار دیئے جانے کے خلاف یہ دھرنا دیا جارہا ہے۔ اب اس دھرنے میں تاجروں کے ساتھ ساتھ مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی شریک ہوگئے ہیں ۔ پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے انخلا کے بعد سے اس میں مزید شدت آتی جارہی ہے۔

 اس درمیان بلوچستان کے نگران وزیراطلاعات و نشریات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ چمن میں جاری دھرنا پاکستان مخالف پلیٹ فارم بنتا جارہا ہے انہوں نےچمن میں جاری دھرنے کے بارے میں کہا کہ پی ٹی ایم جیسے گروہوں نے دھرنے کو ہائی جیک کرلیا ہے۔ بلوچستان کے نگران وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف نفرت انگیز تقریریں کرنے والوں کے ساتھ نہيں ہیں۔

ٹیگس