Dec ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستانی سیاستدانوں پر دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ

پاکستان کے نگراں وزیر داخلہ نے ملک میں انتخابات سے قبل سیاستدانوں کو لاحق دہشت گردی کے خطرات کی بابت خبردار کیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے نگراں وزیر داخلہ سر فراز احمد بگٹی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ انتخابات سے قبل سیاستدانوں پر دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے لئے جاری کئے گئے تھریٹ الرٹ کا ذکر کیا۔

پاکستان کے نگراں وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت انتخابات کے پرامن انعقاد یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے لیکن انتخابی جلسوں اور اجتماعت کے دوران دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی پاکستان میں انتخابی مہم کے دوران دہشت گردانہ حملے ہوچکے ہیں۔

پاکستان کے نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ حکومت عوام کو آزادانہ طور پر حق رائے دہی کا موقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

ٹیگس