شمالی وزیرستان میں 5 دہشت گرد ہلاک
پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کارروائی کر کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوج نے یہ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کیا شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ، سیکورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔