Jan ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
  • بلے کے نشان سے متعلق سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

پاکستان سپریم کورٹ نے بلے کے نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

سحرنیوز/ پاکستان: سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصلہ گزشتہ رات سنایا تھا جس میں پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ منسوخ کردیا گیاتھا آج پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ بھی جاری کیا ۔

پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے متفقہ طور پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے درست قرار دیتے ہوئے، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ منسوخ کردیا تھا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق سیاسی جماعت کے ہر رکن کو انٹرا پارٹی الیکشن میں شمولیت کا یکساں موقع ملنا چاہئے لیکن پی ٹی آئی کے الیکشن میں نہ اراکین کو مطلع کیا گیا اور نہ ہی الیکشن کی جگہ بتائی گئی ۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصلے میں کہا ہے کہ ہم پشاور ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے کہ الیکشن کمیشن کو انٹرا پارٹی انتخابات کو دیکھنے کا اختیار نہیں ہے لہذا یہ فیصلہ کالعدم کیا جاتا ہے۔

ٹیگس