Jan ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • آیت اللہ محسن نجفی کی یاد میں تعزیتی مجلس کا انعقاد

ایران کے مقدس شھر قم میں آیت اللہ محسن نجفی کی یاد میں تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: مفسر قرآن اور پاکستان کے بزرگ عالم دین آیت اللہ الحاج شیخ محسن علی نجفی کی یاد میں ایران کے مقدس شہر قم میں گزشتہ رات حضرت معصومہ (سلام اللہ علیہا) کے روضۂ مبارک میں ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی مجلس میں، علمائے کرام، مدرسوں اور یونیورسٹیوں کی اہم شخصیات نیز مرحوم کے چاہنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔  

حضرت معصومہ (سلام اللہ علیہا) کے روضۂ مبارک کے شبستان امام خمینی ہال میں منعقدہ اس مجلس میں اہل بیؑت ورلڈ اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی اور اسلام آباد پاکستان کے امام جمعہ حجۃ الاسلام شیخ محمد شفا نجفی نے تقریر کی۔ مقررین نے اس عظیم شخصیت کی  علمی اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی۔

یادرہے کہ پاکستان کے معروف عالم دین اور اتحاد بین المسلمین کے داعی علامہ محسن نجفی نے پاکستان میں وحدت اسلامی کو مضبوط و مستحکم بنانے اور مختلف علوم و معارف اسلامی کی ترویج اور عرصۂ دراز تک اپنی دینی خدمات جاری رکھنے کے بعد گزشتہ 9 جنوری کو دارالحکومت اسلام آباد میں وفات پائی۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔

پاکستان میں علامہ شیخ محسن علی نجفی نے اپنے ملک کے سب سے بڑے علمی مرکز جامعہ الکوثر کے منتظم کی حیثیت سے پچاس سے زائد برسوں تک دینی خدمات پیش کیں اورہمیشہ مختلف علوم و معارف اسلامی کی ترویج اور تعلیمات اہلبیتؑ کی نشر و اشاعت میں مشغول رہے۔

 

Image Caption
Image Caption

 

 

ٹیگس