Jan ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستان: عام انتخابات کے دوران 50 فیصد پولنگ اسٹیشنز حساس یا انتہائی حساس قرار

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے دوران پچاس فیصد پولنگ اسٹیشنز کو حساس یا انتہائی حساس قرار دیدیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق حساس اور انتہائی حساس قرار دیئے جانے والے پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد چھیالیس ہزار پینسٹھ ہے، الیکشن کمیشن نے ستائیس ہزار چھے سواٹھائیس پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ اٹھارہ ہزار چارسو سینتیس پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بارہ ہزار پانچ سو اسّی پولنگ اسٹیشنز حساس اور چھے ہزارچالیس انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں جبکہ پنجاب میں بتیس ہزار تین سوچوبیس پولنگ اسٹیشز نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سندھ میں چھے ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے گئے ہیں اسی طرح خیبرپختونخوا کے بھی چھے ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ بلوچستان کے دوہزار سے زائد پولنگ مراکز حساس اور انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں نوےہزار چھے سوپچہتر پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

ٹیگس