Feb ۱۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • سندھ اور بلوچستان میں حکومت بنانے کا آصف زرداری کا دعویٰ

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بھی پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔ سندھ میں ہمیں اکثریت حاصل ہے جبکہ بلوچستان میں دیگر جمہوری قوتوں کو ساتھ لے کر حکومت بنائیں گے، پیپلزپارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جس کو خیبر سے کراچی تک عوام کی حمایت حاصل ہے۔
یہ بات انہوں نے جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی اور جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال، عام انتخابات بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے رابطوں میں پش رفت سمیت صوبے کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ٹیگس