Feb ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۴ Asia/Tehran
  • قانون سے کوئی بالاتر نہيں، نگراں وزیراعظم عدالت میں پیش ہوں: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ طلباء کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر انہیں آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کر لیا گیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈيا کے مطابق سماعت کے دوران اسلام آباد ہائيکورٹ کے جج، محسن اختر کیانی نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ اپنے ملک کے شہریوں کو بازیاب کرانے کے لیےدو سال لگے، ان کے خلاف لڑائی جھگڑے، نارکوٹکس سمیت، کسی قسم کا کوئی کیس نہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ  حکومت چوبیس ماہ میں ابھی تک تمام بچوں کو بازیاب نہيں کراسکی۔ سماعت پر پیش نہ ہونے پر جج نے نگراں وزیراعظم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ اس معاملے میں جواب دہ ہیں اور یہاں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہيں ہے۔

عدالت کے ججوں کا کہنا تھا کہ جبری کوئی کرمنل کیس نہيں ہے تو پھر ریاستی ادارے جبری گمشدگیوں کے ذمہ دار ہيں ۔ اس کے بعد سماعت اٹھائیس فروری تک ملتوی کردی گئی اور وزیراعظم کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کو کہا گیا۔

ٹیگس